Home Uncategorized بھارتی کرکٹر سرفراز خان نے کشمیری لڑکی سے شادی کرلی

بھارتی کرکٹر سرفراز خان نے کشمیری لڑکی سے شادی کرلی

Share
Share

ممبئی:بھارتی کرکٹر سرفراز خان نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں کی لڑکی سے شادی کرلی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں دہلی کیپیٹلز کی نمائندگی کرنے والے سرفراز خان نے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر شادی کی تصاویر بھی شیئر کیں۔

انہوں نے مقامی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ “کشمیر میں شادی ہونا میرا مقدر تھا”، ڈومیسٹک سرکٹ میں پرفارم کررہا ہوں وہ دن دور نہیں جب ہندوستان کیلئے کھیلوں گا۔

دریں اثنا ءکرکٹر کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے مداحوں کی ایک بڑی تعداد انکی شادی میں شریک ہوئی۔

واضح رہے کہ سرفراز خان کو دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے بھارتی سلیکٹرز نے نذر انداز کردیا تھا، انہوں نے 2022-23 کے سیزن میں رنجی ٹرافی کے دوران 3 سینچریاں اسکور کیں تھی جبکہ ٹورنامنٹ میں کرکٹر کی اوسط 92.66 سے 556 رنز بنائے تھے۔

Share
Related Articles

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...