Home Uncategorized پریتی زنٹا کو بھارتی فلمساز کی 600 کروڑ کی جائیداد کی پیشکش،اداکارہ نے آفر کیوں ٹھکرا دی ؟

پریتی زنٹا کو بھارتی فلمساز کی 600 کروڑ کی جائیداد کی پیشکش،اداکارہ نے آفر کیوں ٹھکرا دی ؟

Share
Share

ممبئی: بالی ووڈ کی ‘ڈمپل گرل’ پریتی زنٹا کو بھارتی فلمساز نے 600 کروڑ کی جائیداد کی پیشکش کی تھی لیکن اداکارہ نے انکار کردیا تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلمساز شاندار امروہی جو ممتاز تجربہ کار فلمساز کمال امروہی کے بیٹے ہیں، وہ پریتی زنٹا کو اپنی بیٹی سمجھتے تھے اور یہی وجہ تھی کہ وہ اپنی تمام جائیداد اداکارہ کے نام کرنا چاہتے تھے۔

یہ خبر بھارتی میڈیا پر سامنے آئی تو پریتی زنٹا نے یہ پیشکش ٹھکراتے ہوئے کہا کہ میں اپنے والد کی جگہ کسی کو نہیں دے سکتی، میرے حالات اتنے بُرے نہیں ہیں کہ مجھے دوسروں کی جائیداد لینے کی ضرورت پڑ جائے۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا کے مطابق پریتی زنٹا کے انکار کے بعد فلمساز شاندار امروہی اپنے بیان سے ہی مُکر گئے تھے۔

شاندار امروہی کا کہنا تھا کہ میں پریتی زنٹا کو اپنی جائیداد نہیں دوں گا، میں ابھی زندہ ہوں، جب میرا مرنے کا وقت قریب آئے گا تو میں وصیت کردوں گا۔

فلمساز نے کہا تھا کہ میں اپنی جائیداد پریتی کے لیے کیوں چھوڑوں؟ کیوں نہ کترینہ کیف کے لیے چھوڑ دوں؟

Share
Related Articles

جامشورو میں مسافر وین پہاڑی سے نیچے جاگری ، 14 افراد جاں بحق

حیدرآباد : اندرون سندھ کے ضلع جامشورو میں مسافر وین پہاڑی سے...

جماعت اسلامی کا متوقع غزہ مارچ، اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، ریڈ زون سیل

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں جماعت اسلامی کی جانب سے متوقع غزہ مارچ...

لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی ،11افرادجاں بحق، 4پاکستانی بھی شامل

اسلام آباد: لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی...

معاشی استحکام نے مارکیٹ کو نئی زندگی بخشی اور ترقی کی نئی راہیں کھولی ہیں، محمد اورنگزیب

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا...