Home Uncategorized بھارتی وزیرداخلہ امیت شاہ کا کینیڈین شہریوں کے قتل عام اور اغوا کا حکم

بھارتی وزیرداخلہ امیت شاہ کا کینیڈین شہریوں کے قتل عام اور اغوا کا حکم

Share
Share

کینیڈا نے کہا ہے کہ بھارت کے وزیرداخلہ امیت شاہ نے کینیڈا کے شہریوں کے قتل عام اور اغوا کا حکم دیا۔

سکھ رہنما اور خالصتان کے حامی ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کیس میں کینیڈا کی قومی سلامتی کمیٹی کے سامنے بیان دیتے ہوئے نائب وزیرخارجہ ڈیوڈ موریسن نے کہا کہ بھارت کے وزیرداخلہ امیت شاہ نے کینیڈا کے شہریوں کے خلاف قتل عام، اغوا اور بھتہ خوری کا حکم دیا تھا۔ میں نے ہی امریکی اخبار میں بھارتی وزیرداخلہ امیت شاہ کے نام کی تصدیق کی تھی۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا کی انٹیلیجنس ایجنسیوں نے اس بات کے ثبوت اکٹھے کیے تھیکہ بھارت کے ایک سینئر اہلکار نے کینیڈا میں جاسوسی اور سکھ علیحدگی پسندوں پر حملوں کے احکامات دئیے تھے۔ کینیڈا کے حکام نے بعد میں بھارتی وزیرداخلہ امیت شاہ کے ملوث ہونے کی تصدیق کی تھی۔
دوسری جانب کمیٹی کو بیان دیتے ہوئے سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ امیت شاہ نے خالصتان کے حامیوں کو پکڑنے کیلئے ایجنسیوں کو ہتھیار بنایا۔ امیت شاہ کی پرتشدد کارروائیاں امریکا اور کینیڈا کی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں۔ بھارت کی دہشت گردی کے سامنے خالصتان ریفرنڈم خاموش نہیں رہیگا۔ عالمی برادری کو بھارتی جبر کے خلاف کھڑا ہونا چاہیے

Share
Related Articles

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...