Home Uncategorized بھارتی پاپ سنگر ہنی سنگھ نے ایک رات میں 38 لاکھ روپے شراب پر اڑا دیے

بھارتی پاپ سنگر ہنی سنگھ نے ایک رات میں 38 لاکھ روپے شراب پر اڑا دیے

Share
Share

 

ممبئی:بھارتی پاپ سنگر ہنی سنگھ نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ انھوں نے دبئی کے ایک کلب میں ایک رات میں 38 لاکھ روپے خرچ کردیے تھے۔

 

 

گلوکار ہنی سنگھ کا کہنا تھا کہ 2013 میں انھوں نے ایک بار دبئی کے ایک کلب میں 38 لاکھ روپے ایک رات میں شراب اور پارٹی میں خرچ کیے تھے۔ انھوں نے بتایا کہ یہ بل 31 افراد کےلیے تھا جن میں 8 لڑکے اور 23 لڑکیاں تھیں۔

 

گلوکار نے اپنی دلچسپ اور عیاشیانہ زندگی کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے زندگی میں پارٹیوں پر بہت پیسے اڑائے۔ یہ 2013 کی بات ہے جب ہم 8 لڑکے دبئی کے ایک کلب میں پارٹی کےلیے گئے۔ بوتل پر بوتل آرہی تھی ہمارے ٹیبل پر اور لڑکیاں تھیں۔ ہم نے بہت پیسہ خرچ کیا۔ یہ اس وقت کی بات ہے جب دبئی بہت مہنگا ہوتا تھا۔

 

ہم نے چار میزیں جوڑ رکھی تھیں اور ہماری میز پر 8 لڑکے اور 23 لڑکیاں تھیں۔ میز پر فل دارو چل رہی تھی۔ ہمارا بل 38 لاکھ کا بنا جس کےلیے ایک دو نہیں تین کریڈٹ کارڈ درکار تھے۔

 

خیال رہے کہ ہنی سنگھ بھارت کی پاپ میوزک انڈسٹری میں نمایاں مقام رکھتے ہیں لیکن اپنے عروج کے دور میں وہ طبی اور نفسیاتی مسائل کے باعث انڈسٹری سے دور ہوگئے تھے۔ گلوکار نے کچھ عرصہ قبل ہی انڈسٹری میں دوبارہ قدم رکھا ہے اور اپنا نیا البم جاری کیا ہے۔

Share
Related Articles

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...