Home Uncategorized بھارتی نجی ائرلائن کی ہنگامی میڈیکل لینڈنگ،خاتون انتقال کرگئی

بھارتی نجی ائرلائن کی ہنگامی میڈیکل لینڈنگ،خاتون انتقال کرگئی

Share
Share

کراچی: بھارتی نجی ائرلائن کے طیارے نے کراچی میں ایک خاتون کو طبی امداد فراہم کرنے کے لئے ہنگامی میڈیکل لینڈنگ کی، تاہم خاتون جانبر نہ ہو سکی۔

ذرائع کے مطابق بھارتی ائرلائن کی پرواز حیدر آباد دکن سے سعودی عرب جا رہی تھی کہ دورانِ پروازخاتون مسافرکی طبیعت خراب ہوئی۔ طیارے کے کپتان نے پاکستان ائر ٹریفک کنٹرولرسے پروازکوکراچی اتارنے کی اجازت مانگی۔

پرواز کی ہنگامی طبی بنیاد پر لینڈنگ کے بعد خاتون مسافرکو جناح ٹرمینل پرطبی امداد فراہم کی گئی، تاہم خاتون مسافرجانبرنہ ہوسکی۔

ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق طیارہ نے صبح 4 بج کر 15 منٹ پر کراچی ائرپورٹ پر لینڈ کیا۔ طیارے کی بھارتی خاتون مسافر جوہرہ بی کو معائنے پر مردہ پایا گیا۔ بعد ازاں طیارہ مردہ خاتون کو لے کر 6 بج کر 15 منٹ پر اپنی منزل کی جانب روانہ ہوگیا۔

علاوہ ازیں کراچی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پر ایک اور میڈیکل ہنگامی لینڈنگ کی گئی۔ مسقط سے کراچی آنے والی غیر ملکی ائرلائن کے طیارے میں دوران پروازمسافر کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی۔

ترجمان سی اے اے کے مطابق ایمبولینس ،ڈاکٹر،پیرا میڈیکل اسٹاف طلب کیا گیا۔ طیارہ لینڈنگ کے لیے اپروچ پر تھاکہ اچانک مسافر کو مرگی کے دورے پڑے۔

طیارے کو فوری طور پر لینڈنگ کرائی گئی۔ ڈاکٹر پیرا میڈیکل اسٹاف رن وے پر پہنچا اور مسافر کے طبی معائنے کے بعد سول ایوی ایشن کی ایمبولینس کے ذریعے نجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...