Home Uncategorized بھارتی گلوکار بی پراک کے لائیو کنسرٹ اسٹیج گر گیا، ایک خاتون ہلاک، 17 زخمی

بھارتی گلوکار بی پراک کے لائیو کنسرٹ اسٹیج گر گیا، ایک خاتون ہلاک، 17 زخمی

Share
Share

نئی دہلی: معروف بھارتی گلوکار بی پراک کے لائیو کنسرٹ میں دورانِ پرفارمنس اسٹیج گِرگیا، جس کے نتیجے میں ایک خاتون ہلاک ہوگئی جبکہ 17 افراد زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ شب نئی دہلی کے کالکاجی مندر میں گلوکار بی پراک کے لائیو کنسرٹ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں اُنہوں نے ہندو مذہب کے گیت گائے تھے۔

اس تقریب میں جب گلوکار بی پراک گائیکی کررہے تھے تو اچانک اسٹیج گرگیا تھا جس کے نتیجے میں 45 سالہ خاتون موقع پر ہی ہلاک ہوگئی تھیں جبکہ 17 افراد زخمی ہوئے جو کہ نئی دہلی کے ایمس ٹراما، صفدرجنگ اور میکس اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

دہلی پولیس کے مطابق کالکاجی مندر میں گلوکار بی پراک کی اس تقریب کو منعقد کرنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی اور رات 12 بجکر 30 منٹ کے قریب اس تقریب میں تقریباً 1500 سے 1600 لوگوں کا ہجوم جمع ہو گیا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ تقریب میں وی آئی پی فیملیز اور منتظمین کے لیے مرکزی اسٹیج کے قریب ایک اور اونچا اسٹیج بنایا گیا تھا جس کا فریم لکڑی اور لوہے سے تیار کیا گیا تھا۔

یہ اسٹیج لوگوں کا وزن برداشت نہیں کر سکا اور اچانک اسٹیج گِر گیا جس کے نتیجے میں اسٹیج پر بیٹھے افراد اُس کے نیچے دب گئے۔

اس افسوسناک حادثے پر گلوکار بی پراک نے گہرے دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دُعا کی ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...