Home سیاست میاں اظہراین اے 129 کی انتخابی مہم میں مصروف تھے

میاں اظہراین اے 129 کی انتخابی مہم میں مصروف تھے

Share
Share

لاہور: سابق گورنر پنجاب میاں اظہر کو حراست میں لے لیا گیا۔میاں اظہراین اے 129 کی انتخابی مہم میں مصروف تھے۔

پولیس ذرائع کے مطابق میاں اظہر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کے والد ہیں۔ وہ این اے 129 کی انتخابی مہم میں مصروف تھے جس کے دوران انہیں حراست میں لیا گیا۔

حماد اظہر نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ والد میاں اظہر کو انتخابی ریلی نکالنے پر گرفتار کیا گیا۔ دوسری طرف پولیس کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر یہ کارروائی کی گئی۔

پاکستان تحریک انصاف نے آج لاہور میں ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے پنجاب بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ ہے۔

پولیس اور سادہ کپڑوں میں اہلکار رات گئے سے پی ٹی آئی کے امیدواروں کے گھروں کے باہر موجود ہیں۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے لاہور کے تمام قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواران کو آج پاور شو کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...