Home Uncategorized بھارتی گلوکار کی کنگنا رناوت کو تھپڑ مارنے والی اہلکار کو ملازمت کی پیشکش

بھارتی گلوکار کی کنگنا رناوت کو تھپڑ مارنے والی اہلکار کو ملازمت کی پیشکش

Share
Share

ممبئی: بھارتی گلوکار اور موسیقار وشال ددلانی نے کنگنا رناوت کو تھپڑ مارنے والی خاتون سیکورٹی افسر کو جاب آفر کردی۔

بالی وڈ اداکارہ اور سیاستدان کنگنا رناوت کو چندی گڑھ ائرپورٹ پر خاتون افسر نے ’کسانوں کی بے عزتی‘ پر تھپڑ مارا گیا تھا۔

وشال ددلانی نے واقعہ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ تشدد کو سپورٹ نہیں کرتے لیکن وہ خاتون افسر کے غصے کو سمجھ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر خاتون افسر کو نوکری سے محروم کیا گیا تھا وہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ خاتون افسر کیلئے ایک جاب تیار ہو۔

خیال رہے کہ کنگنا رناوت کو تھپڑ مارنے پر سینٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) نے خاتون اہلکار کلوندر کور کو معطل کردیا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...