Home Uncategorized بھارتی وکٹ کیپر کا تمام فارمیٹ سے اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان

بھارتی وکٹ کیپر کا تمام فارمیٹ سے اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان

Share
Share

نئی دہلی:بھارتی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر ورید ھیمن ساہا نے تمام فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کے بہترین وکٹ کیپرز میں شامل ہونے والے ورید ھیمن ساہا نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔

انہوں نے لکھا کہ رانجی ٹرافی کے بعد میرا کرکٹ کیریئر ختم ہوجائے گا۔ اطلاعات ہیں کہ ساہا 2025 میں انڈین پریمیئر لیگ کا حصہ بھی نہیں ہوں گے۔

ساہا کا 2023 میں بھارتی کرکٹ بورڈ سے کنٹریکٹ بھی ختم ہوگیا تھا جس کے بعد وہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیل رہے تھے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ بنگال کرکٹ ٹیم کی نمائندگی میرے لیے اعزاز کی بات ہے، رانجی ٹرافی کا یہ میرا آخری سیزن ہے۔ انہوں نے سپورٹ کرنے پر سب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ کرکٹ کا یہ سفر آپ کی محبتوں اور سپورٹ کی وجہ سے شاندار رہا۔

خیال رہے کہ ورید ھیمن بھارتی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کا حصہ رہے اور انہوں نے 2023 کے بعد جب بی سی سی آئی سے کنٹریکٹ ختم ہوا تب سے قومی کرکٹ ٹیم سے کنارہ اختیار کرلیا تھا اور پھر وہ دوبارہ ایکشن میں نظر نہیں آئے۔

Share
Related Articles

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...