Home کھیل ورلڈکپ،پہلے سیمی فائنل میں بھارت کی نیوزی لینڈ کیخلاف بیٹنگ جاری

ورلڈکپ،پہلے سیمی فائنل میں بھارت کی نیوزی لینڈ کیخلاف بیٹنگ جاری

Share
Share

ممبئی: بھارت میں جاری آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2023 کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت کی نیوزی لینڈ کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔بھارت نے ایک وکٹ کے نقصان پر 12اوورز میں 103رنز بنالئے ہیں ۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیمی فائنل میچ بھارتی شہر ممبئی کے وانکھیڈے سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے جہاں کیویز کی قیادت کین ولیمسن کررہے ہیں جبکہ سورماوٴں کی کمان روہت شرما کے ہاتھوں میں ہے۔

باوٴلنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ میں عمدہ کارکردگی کے باعث میگا ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست رہنے والی بھارتی ٹیم سیمی فائنل جیتنے کیلئے بھی پر امید ہے تو دوسری جانب کیویز بھی ٹورنامنٹ میں انگلینڈ سمیت بڑی ٹیموں کو شکست دے کر بھارت کا بھر پور مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔

میگا ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل پانچ مرتبہ ورلڈ کپ ٹائٹل جیتنے والی ٹیم آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان جمعرات کو کولکتہ میں کھیلا جائے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سیمی فائنل والے دن کولکتہ طوفان اور بارش کی زد میں ہوگا جس کی وجہ سے میچ متاثر ہو سکتا ہے۔

اگر بارش کے باعث میچ ریزرو ڈے پر بھی ممکن نہ ہوسکا تو جنوبی افریقہ کی ٹیم لیگ مرحلے میں آسٹریلیا سے بہتر رن ریٹ ہونے کی بدولت پہلی بار فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لے گی۔

Share
Related Articles

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

پاکستان ویمنز ٹیم آئرلینڈ روانہ، ٹرائی سیریز میں شرکت کرے گی

ٹرائی سیریز کے لیے قومی ٹیم کی روانگی پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم...

پاکستان اور آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے ٹکٹ کل سے دستیاب

لاہور: Pakistan Cricket Board نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا...

پاکستان سلہٹ ٹیسٹ میں بھی ناکام، بنگلہ دیش نے سیریز 0-2 سے جیت لی

سلہٹ ٹیسٹ میں بھی شکست کے بعد Pakistan national cricket team کو...