Home highlight بھارت کا بزدلانہ حملہ، بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی،پاکستان کا شدید احتجاج

بھارت کا بزدلانہ حملہ، بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی،پاکستان کا شدید احتجاج

Share
Share

اسلام آباد:پاکستان نے بھارت کی جانب سے بزدلانہ حملے پر بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کروایا ہے۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق بھارت نے پاکستان کی خود مختاری کی صریحاً خلاف ورزی کی، پاکستان نے بھارتی حملوں پرشدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔
ترجمان کے مطابق بھارت نے پاکستان اور آزاد کشمیر میں بلااشتعال حملے کیے، بھارت کو خبردار کیا ہے کہ ایسی مہم جوئی خطے کے امن کیلئے خطرہ ہے۔
خیال رہے کہ بھارت نے گزشتہ رات اندھیرے میں پاکستان کے شہری علاقوں پر حملہ کرکے طبل جنگ بجا دیا تھا۔
پاکستان کی مسلح افواج نے بزدلانہ حملے کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی فضائیہ کے 3 رافیل طیاروں سمیت 5 جنگی طیارے مارے گرائے جبکہ ایک بریگیڈ ہیڈکوارٹر سمیت متعدد فوجی چیک پوسٹوں کو تباہ کردیا تھا، بھارتی فوج نے ایل اوسی کے چورا کمپلیکس پر سفید جھنڈا لہرا کر شکست تسلیم کر لی تھی۔

Share
Related Articles

بھارتی جارحیت، آذربائیجان کا بھی پاکستان کی مکمل حمایت کا فیصلہ

اسلام آباد:آذربائیجان نے بھارتی جارحیت کے تناظر میں پاکستان کی مکمل حمایت...

جنگی صورتحال کے پیش نظر پنجاب کے تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا اعلان، امتحانات بھی ملتوی

لاہور:جنگی صورتحال کے پیش نظر پنجاب کے تعلیمی اداروں میں 2 دن...

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر کی پاک بھارت تناؤ میں کمی کی اپیل

نیویارک:اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر فیلیمن یانگ نے پاک بھارت...