Home sticky post 4 بھارت کی اشتعال انگیزی اور سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی علاقائی امن کے لیے خطرہ ہے، ایاز صادق

بھارت کی اشتعال انگیزی اور سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی علاقائی امن کے لیے خطرہ ہے، ایاز صادق

Share
Share

جنیوا:سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے جنیوا میں منعقدہ 151ویں بین الپارلیمانی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے عالمی سطح پر انسانی ہمدردی، انصاف، ریاستی خودمختاری اور امن کے فروغ پر زور دیا۔ سپیکر اس اہم عالمی اجلاس میں پاکستانی پارلیمانی وفد کی قیادت کر رہے تھے۔

اپنے خطاب میں سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان عالمی انسانی قوانین، شہری آبادی کے تحفظ، اور انسانی ہمدردی کے اصولوں،، غیر جانبداری، آزادی اور احترام،، پر مکمل یقین رکھتا ہے۔ انہوں نے ریاستی خودمختاری کی پامالی اور عالمی اصولوں کی تنزلی پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔

سپیکر نے غزہ میں جنگ بندی کے منصوبے کا خیر مقدم کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم انسانی ضمیر کو ہمیشہ جھنجھوڑتے رہیں گے۔

کشمیر پر بات کرتے ہوئے سردار ایاز صادق نے بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کی طرف سے کشمیر میں آبادیاتی تبدیلیاں اور شہری آزادیوں کی سلبی قابلِ مذمت اقدامات ہیں۔ پاکستان نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت کا ہمیشہ تحمل سے جواب دیا ہے، لیکن اپنی خودمختاری کے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

سپیکر نے بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی کو خطے کے امن کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا۔ انہوں نے بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد گروہ "فتنۂ الخوارج” کی جانب سے افغان سرزمین کو پاکستان مخالف استعمال پر بھی شدید تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان کی انسدادِ دہشتگردی کارروائیاں شہری تحفظ اور سرحدی سلامتی کے لیے ضروری ہیں۔

ماحولیاتی تبدیلی کو موجودہ انسانی بحران قرار دیتے ہوئے سپیکر نے کہا کہ پاکستان کا عالمی کاربن اخراج میں حصہ نہایت کم ہے، مگر وہ شدید موسمیاتی اثرات کا سامنا کر رہا ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے منصفانہ مالی معاونت اور یکجہتی کا مطالبہ کیا۔

سپیکر ایاز صادق نے پاکستان کی جانب سے سلامتی کونسل میں پیش کی گئی قرارداد 2788 کو عالمی امن کے فروغ کی علامت قرار دیا اور کہا کہ پاکستان سفارتکاری اور پارلیمانی تعاون کے ذریعے عالمی استحکام پر یقین رکھتا ہے۔

پاکستانی وفد میں وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ، وزیرِ مملکت بیرسٹر عقیل ملک، چوہدری شہباز بابر، ڈاکٹر شرمیلا فاروقی، منیبہ اقبال اور اعجاز جکھرانی شامل تھے۔

Share
Related Articles

وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر استنبول پہنچ گئے، صدر اردوان سے اہم ملاقات آج ہوگی

استنبول آمد پر پرتپاک استقبال استنبول: وزیراعظم محمد شہباز شریف ترکیہ کے...

سیکیورٹی خدشات: آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای والد کی نمازِ جنازہ میں شریک نہیں ہوں گے

سیکیورٹی وجوہات کے باعث اہم فیصلہ تہران: میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی...

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امام خمینی مصلیٰ آمد، شہید آیت اللہ خامنہ ای کو خراجِ عقیدت

پاکستانی وفد کی تعزیتی تقریب میں شرکت تہران: وزیراعظم شہباز شریف گرینڈ...