Home sticky post 4 بھارت کی جانب سے ویزوں کی منسوخی مسائل پیدا کر رہی ہے،پاکستان

بھارت کی جانب سے ویزوں کی منسوخی مسائل پیدا کر رہی ہے،پاکستان

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے ویزوں کی منسوخی مسائل پیدا کر رہی ہے۔
دفتر خارجہ نے بھارت سے پاکستانیوں کی واپسی سے متعلق بیان میں کہا کہ متعدد مریضوں کو علاج مکمل کئے بغیر پاکستان واپس آنا پڑا، خاندانوں کے بچھڑنے اور بچوں کے والدین سے جدا ہونے کی اطلاعات ہیں۔
دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ واہگہ اٹاری سرحد عبور کرنے کی آخری تاریخ 30 اپریل تھی، کچھ پاکستانی شہری اٹاری میں پھنسے ہوئے ہیں، بھارتی حکام اجازت دیں تو ہم اپنے شہریوں کو واپس لینے کیلئے تیار ہیں۔
دفتر خارجہ نے بتایا کہ پاکستانی شہریوں کے لئے واہگہ بارڈر آئندہ بھی کھلا رہے گا۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...