Home Uncategorized افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام، سیکیورٹی فورسز کی 2 کارروائیوں میں 6 دہشت گرد واصل جہنم

افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام، سیکیورٹی فورسز کی 2 کارروائیوں میں 6 دہشت گرد واصل جہنم

Share
Share

راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 5 دہشت گردوں جبکہ شمالی وزیرستان میں کارروائی کر کے ایک دہشت گرد کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 3 اور چار نومبر کی درمیانی شب خیبرپختونخوا کے دو اضلاع میں کارروائیوں کے دوران 6 خوارجیوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے عام علاقے دوسالی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی۔

اس کے دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا جس میں خارجی دہشت گرد احمد شاہ عرف انتظار ہلاک ہوگیا۔

ایک اور کارروائی میں، سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے خامرنگ میں پاک افغان سرحد کے ذریعے دراندازی کی کوشش کرنے والے خوارج کے ایک گروپ کی نقل و حرکت پر بروقت کارروائی کی اور دراندازی کی کوشش کو ناکام بنادیا۔ اس دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں 5 خوارج ہلاک جبکہ تین زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان مستقل طور پر عبوری افغان حکومت سے اپنی سرحد کے مؤثر انتظام کی درخواست کرتا رہا ہے، عبوری افغان حکومت سے توقع ہے کہ وہ اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے سے روکے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک کی سرحدوں کی حفاظت اور دہشت گردی کے خاتمے کے عزم پر قائم ہیں۔

Share
Related Articles

مریم اورنگزیب کے بھیس بدل کر جناح اور لاہور چلڈرن اسپتالوں کے سرپرائز دورے

لاہور:وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینئیر صوبائی مریم...

وزرات داخلہ نے خیبر پختونخوا حکومت سے صوبے میں زیر تعلیم افغان طلباء کا ریکارڈ طلب کر لیا

پشاور/ اسلام آباد:وفاقی وزرات داخلہ نے خیبر پختونخوا حکومت سے صوبے میں...

جے یوآئی کے سینئر رہنماء حافظ حسین احمدکا انتقال ، نماز جنازہ ادا کر دی گئی

کوئٹہ :جمعیت علما اسلام کے سینئر رہنما اور سینیٹر حافظ حسین احمد...

سعودی عرب اور پاکستان میں رمضان کا چاند کب نظر آسکتا ہے؟

کراچی:رمضان المبارک کے چاند سے متعلق سپارکو کی بڑی پیش گوئی سامنے...