Home نیوز پاکستان ‎پاکستان میں مہنگائی 50 سال کی بلندترین سطح پرجاپہنچی، عالمی بینک

‎پاکستان میں مہنگائی 50 سال کی بلندترین سطح پرجاپہنچی، عالمی بینک

Share
Share

‎ اسلام آباد: عالمی بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے مہنگائی کی شرح 50 سال کی بلند ترین سطح پرجاپہنچی، ورلڈ بینک نے بجلی اورگیس کی قیمتوں میں تاریخی اضافے کو پاکستان میں مہنگائی کی بنیادی وجہ قرا دے دیا۔

‎عالمی بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان میں رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں مہنگائی 1974 کے بعد سب سے زیادہ رہی، عالمی بینک نے پاکستان میں مہنگائی بڑھنے کی بڑی وجہ بجلی و گیس کی قیمتوں میں اضافہ قراردیا ہے، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے نے پیداواری لاگت میں اضافہ کردیا ہے۔

‎عالمی بینک کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں شہری علاقوں میں توانائی کی مہنگائی 50 فیصد سے بڑھ گئی اور توانائی کی افراط زر 50.6 فیصد رہی جو گذشتہ سال اسی عرصے میں 40.6 فیصد تھی۔
‎رواں مالی سال کے پہلی ششماہی میں اوسط مہنگائی28.8 فیصد رہی جوگذشتہ سال اسی عرصے میں 25 فیصد تھی، روپے کی قدر میں استحکام، مقامی سطح پر فصلوں کی پیداوار میں اضافے اور عالمی مارکیٹ میں قیمتوں پردباؤ میں کمی کے باوجود پاکستان میں مہنگائی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

‎عالمی بینک کے مطابق رواں مالی سال2023-24کے دوران پاکستان میں مہنگائی کی اوسط شرح 26 فیصد رہنے کا امکان ہے جو گذشتہ مالی سال 29.2 فیصد تھی تاہم آئندہ مالی سال 2024-25میں اوسط مہنگائی 15 فیصد اور مالی سال 2025-26میں مہنگائی کی شرح مزید کم ہوکر 11.5 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔

Share
Related Articles

آرمی چیف کا کرسمس کے موقع پر راولپنڈی کے سینٹ جوزف کیتھولک کیتھیڈرل چرچ کا دورہ

راولپنڈی :آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کرسمس کے موقع پر راولپنڈی...

سیکیورٹی فورسز کاجنوبی وزیرستان میں آپریشن 13 خوارج ہلاک

راولپنڈی :جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس...

صدرمملکت ،وزیراعظم کی کرسمس کے موقع مسیحی برادری کو مبارکباد،نیک تمناؤں کااظہار

اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف...

افواج پاکستان کا بابائے قوم کو خراج عقیدت

راولپنڈی: چیئرمین جوائنٹ چیفس، سروسز چیفس اور افواج پاکستان نے بابائے قوم...