Home Uncategorized نیشنل ٹاسک فورس کی حکمت عملی کے باعث پاور سیکٹر میں جامع اصلاحات کا آغاز

نیشنل ٹاسک فورس کی حکمت عملی کے باعث پاور سیکٹر میں جامع اصلاحات کا آغاز

Share
Share

اسلام آباد: نیشنل ٹاسک فورس کی حکمت عملی کے باعث پاور سیکٹر میں جامع اصلاحات کا عمل شروع کر دیا گیا۔ وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ نئی پاور مارکیٹ کا ڈھانچہ متعارف کرایا جائے گا جہاں صارفین بجلی خرید سکیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کے احکامات پر پاور سیکٹر میں اصلاحات کیلئے نیشنل ٹاسک فورس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، ٹاسک فورس میں وزیر توانائی اویس لغاری کے علاوہ آرمی آفیشلز اور دیگر اداروں کے نمائندے بھی شامل ہیں۔

اس حوالے سے وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ نئی پاور مارکیٹ کا ڈھانچہ متعارف کرایا جائے گا جہاں صارفین بجلی خرید سکیں گے، اقدامات سے بجلی کی قیمت اور حکومتی اخراجات کم ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ پاور سیکٹر کا گردشی قرض9.5 ارب ڈالر تک پہنچنے کی وجہ سے یہ اصلاحات ناگزیر ہیں، حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلئے کچھ آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں کی جانچ پڑتال کی بعض آئی پی پیز کے ساتھ پرانے کنٹریکٹ ختم بھی کیے ہیں۔

اویس لغاری کامزید کہناتھاکہ حکومت نے ڈسٹری بیوشن کمپنیز کی نجکاری کے منصوبے پر بھی کام شروع کر دیا ہے۔

Share
Related Articles

مریم اورنگزیب کے بھیس بدل کر جناح اور لاہور چلڈرن اسپتالوں کے سرپرائز دورے

لاہور:وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینئیر صوبائی مریم...

وزرات داخلہ نے خیبر پختونخوا حکومت سے صوبے میں زیر تعلیم افغان طلباء کا ریکارڈ طلب کر لیا

پشاور/ اسلام آباد:وفاقی وزرات داخلہ نے خیبر پختونخوا حکومت سے صوبے میں...

جے یوآئی کے سینئر رہنماء حافظ حسین احمدکا انتقال ، نماز جنازہ ادا کر دی گئی

کوئٹہ :جمعیت علما اسلام کے سینئر رہنما اور سینیٹر حافظ حسین احمد...

سعودی عرب اور پاکستان میں رمضان کا چاند کب نظر آسکتا ہے؟

کراچی:رمضان المبارک کے چاند سے متعلق سپارکو کی بڑی پیش گوئی سامنے...