Home نیوز پاکستان بجلی چوری کرنے والے افسران کے خلاف گھیرا تنگ ،سخت قانونی کاروائی کا آغاز

بجلی چوری کرنے والے افسران کے خلاف گھیرا تنگ ،سخت قانونی کاروائی کا آغاز

Share
Share

اسلام آباد:بجلی چوری کرنے والے افسران کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، پاور ڈویژن نے 1914 افسران کے خلاف سخت قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا، آئیسکو کے مختلف کیڈرز کے 258 افسران کے تبادلے بھی کر دئیے گئے

حکومت کا بجلی چوری روکنے کیلئے بڑا اقدام ۔۔بجلی چوری میں ملوث افسران کے خلاف سخت
قانونی کاروائی کا آغاز۔ ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران لیسکو کے 351 اور گیپکو کے 138 افسران کے
خلاف محکمانہ انکوائری شروع کر دی گئی، فیسکو کے 195، آئیسکو کے 219، میپکو کے 314، پیسکو کے 299 افسران کے خلاف انکوائری کا آغاز ہو گیا۔

پاور ڈویژن ذرائع کے مطابق ہیسکو کے 112، سیپکو کے 86، کیسکو کے 165 جبکہ ٹیسکو کے 35 افسران کے خلاف انکوائری شروع کی گئی ہے، آپریشن کے دوران
248بدنام اور منفی ساکھ کے حامل افسران کو مختلف
علاقوں میں تبدیل کر دیا گیا ۔

ذرائع نے بتایا کہ بجلی چوری کے ذمہ داران کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے، تمام کرپٹ عہدیداران کے خلاف قانونی کارروائیوں کو مزید سخت کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

مختلف ڈسٹری بیوشن کمپنیز کے 2199 سے زائد بجلی چوری کے مقدمات سامنے آئے ہیں، جن میں سے 1955 کے خلاف ایف آئی آر درج اور اکیس گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جا چکی ہیں۔بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کو عوام نے خوب سراہا ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈسٹری بیوشن کمپنیوں پر 4 ملین یونٹس بجلی چوری ثابت ہونے پر 164 ملین روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے، عوام کو ریلیف مہیا کرنے کے لیے بجلی چوری کی روک تھام انتہائی ضروری ہے، تمام ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے آپریشنز اور کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری رہے گا۔

دوسری جانب ترجمان آئیسکو کے مطابق مختلف لیڈرز کے 258 افسران کے تبادلے کردئیے گئے ہیں ۔جن میں دو چیف انجئنیرز گیارہ سپرٹینڈنٹ انجئنرز باون ایکسنز 171 ایس ڈی اوز چھ ڈی سی ایم اور پانچ ریونیو آفیسرز شامل ہیں۔

Share
Related Articles

دنانیر مبین کی سوشل میڈیا پر نرمی اور ہمدردی کی اپیل

کراچی: اداکارہ دنانیر مبین نے سوشل میڈیا پر تصاویر پر کیے جانے...

ثناء یوسف قتل کیس: مزید گواہ کا بیان ریکارڈ، سماعت ملتوی

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل...

مئی 2026: پاکستانیوں کے لیے ممکنہ طویل تعطیلات کا مہینہ

اسلام آباد: مئی 2026 پاکستانیوں کے لیے تعطیلات کے حوالے سے خاصا...

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...