Home کھیل انجری کا شکار فاسٹ باؤلر نسیم شاہ دورہ آسٹریلیا سے بھی باہر ہو گئے

انجری کا شکار فاسٹ باؤلر نسیم شاہ دورہ آسٹریلیا سے بھی باہر ہو گئے

Share
Share

لاہور: انجری کا شکار قومی فاسٹ باؤلر نسیم شاہ ورلڈکپ کے بعد دورہ آسٹریلیا سے بھی باہر ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق کندھے کی انجری کے بعد وہ تیزی سے روبصحت ضرور ہیں تاہم ابھی تک انہوں نے باؤلنگ شروع نہیں کی، نسیم شاہ کو 6 ہفتوں کا آرام تجویز کیا گیا تھا جس کی تکمیل کے بعد انہوں نے ہلکی پھلکی مشقوں کا آغاز کردیا ہے تاہم باؤلنگ شروع کرنے میں ابھی مزید وقت لگے گا۔

نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز تک ان کے 100 فیصد فٹ ہونے کے امکانات ہیں۔

22 سالہ نسیم شاہ ایشیا کپ کے دوران انجرڈ ہوئے تھے، ورلڈکپ میں ان کی عدم موجودگی کو پاکستان ٹیم کے لیے بڑا نقصان قراردیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آغاز 14 دسمبر سے ہونا ہے جس میں قومی ٹیم شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، وسیم جونیئر اور حسن علی پر انحصار کرے گی، ڈومیسٹک کرکٹ کے ٹاپ وکٹ ٹیکر فاسٹ باؤلر خرم شہزاد کو بھی آسٹریلیا میں آزمایا جاسکتا ہے۔

خرم شہزاد نے 8 میچز میں 36 کھلاڑیوں کو شکار کیا ہے جس میں ایک بار 5 وکٹیں بھی شامل ہیں، قائداعظم ٹرافی کے 7 میچز میں 847 رنزبنا کر ٹاپ کرنے والے صاحبزادہ فرحان کو بھی آسٹریلیا کا ٹکٹ ملے گا، سابق کپتان سرفراز احمد بھی ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل ہوں گے۔

دوسری طرف قومی کرکٹرز کی اکثریت پاکستان میں تربیتی کیمپ لگانے کے حق میں نہیں، ان کا موقف ہے کہ آسٹریلیا روانگی 2 دسمبر کے بجائے 29 یا 30 نومبر کو رکھ کر وہاں کیمپ لگانا زیادہ مفید ہو گا۔

Share
Related Articles

دوسرا ون ڈے،پاکستان نے بنگلہ دیش کو 128رنز سے شکست دے دی

ڈھاکہ:پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ون ڈے میچ میں 128رنز سے...

دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کا متنازع رن آؤٹ

ڈھاکا:دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کو متنازع رن آؤٹ دے...

ٹی 20ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے باوجود پاکستانی ٹیم کو بڑی انعامی رقم مل گئی

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے اختتام پر ٹیموں...

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت...