Home سیاست خط کی انکوائری، سپریم کورٹ بار کا تصدق جیلانی کو کمیشن کا سربراہ مقرر کرنے پر اظہار اعتماد

خط کی انکوائری، سپریم کورٹ بار کا تصدق جیلانی کو کمیشن کا سربراہ مقرر کرنے پر اظہار اعتماد

Share
Share

اسلام آباد: سپریم کورٹ بار نے ججز کے خط کی تحقیقات کے لیے حکومت کی جانب سے بنائے جانے والے انکوائری کمیشن کی سربراہی جسٹس (ر) تصدق جیلانی کو دینے پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

سپریم کورٹ بار کے صدر شہزاد شوکت نے ایک اعلامیہ میں کہا کہ سپریم کورٹ بار تصدق حسین جیلانی کو کمیشن مقرر کرنے کو خوش آئند قرار دیتی ہے، تصدق حسین جیلانی کے شخصیت پر کسی کو بھی اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بار کا کوئی بھی عہدیدار انفرادی طور پر تصدیق جیلانی کے حوالے سے کوئی بیان دے تو اسے سپریم کورٹ بار سے منسوب نہ کیا جائے۔

خیال رہے کہ وفاقی کابینہ نے ججز کے خطوط کی تحقیقات کے لیے جسٹس (ر) تصدق جیلانی کی سربراہی میں کمیشن قائم کرنے کی منظوری دی ہے۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...

بلاول بھٹو نے حکومت سے بجٹ مذاکرات کیلئے چار رکنی کمیٹی بنا دی

پیپلز پارٹی کی اہم سیاسی پیش رفت اسلام آباد: Bilawal Bhutto Zardari...