Home Uncategorized انسٹاگرام کی جانب سے صارفین کے لیے نئے فلٹر متعارف

انسٹاگرام کی جانب سے صارفین کے لیے نئے فلٹر متعارف

Share
Share

کیلیفورنیا: ویڈیو اور فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام نے صارفین کےلیے نئے فلٹرز متعارف کرا دیے۔

میٹا کی ذیلی کمپنی نے اپنی توجہ تخلیقی آلات پر واپس لاتے ہوئے عرصے بعد نئے فلٹرز متعارف کرائے ہیں، رنگوں کی باریک ایڈٹ سے لے کر بامعنی اسٹائلز کے آپشنز تک یہ اپ ڈیٹس صارفین کو اپنی پوسٹ کے لیے متعدد انداز کو آزمانے کے لیے آسانی پیدا کریں گی۔

ہمیشہ کی طرح صارفین کسی بھی فلٹر کی شدت کو ایک سلائیڈر کی مدد سے کم یا زیادہ کر سکتے ہیں، لیکن پہلی بار کچھ ایسے فلٹر بھی متعارف کرائے گئے ہیں جو اصل تصویر میں صرف رنگ اور ٹون کے بجائے واضح تبدیلیاں کریں گے۔

انسٹاگرام کی جانب سے ان فلٹرز کے متعارف کرائے جانے کا مقصد صارفین کو اپنی تصاویر ایڈٹ کرنے کے لیے کہیں اور جانے نہ دینا ہے، نئی اپ ڈیٹس میں ریلز کے حوالے سے بھی مزید بہتریاں شامل ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...