Home نیوز پاکستان شہریوں کو دھاتی ڈور سے بچانے کے لیے موٹرسائیکلوں پر حفاظتی وائرز کی تنصیب

شہریوں کو دھاتی ڈور سے بچانے کے لیے موٹرسائیکلوں پر حفاظتی وائرز کی تنصیب

Share
Share

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب نے شہریوں کو خونی ڈور سے بچانے کے لیے موٹرسائیکلوں پر حفاظتی وائر گارڈز نصب کرنے کی مہم کا آغاز کردیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹریفک پولیس اور سیفی وائر گارڈ کی پابندی کرنے کی ہدایت کی اور آبشار خدمت مرکز میں سیفٹی وائر گارڈ مہم کا آغاز کیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے دھاتی ڈور سے بچاؤ کے لئے سیفٹی وائرز شہریوں میں تقسیم کیں اور موٹر بائیکس سواروں کو سیفٹی وائر گارڈ نہ اتارنے کی ہدایت بھی کی۔
علاوہ ازیں مریم نواز نے آبشار خدمت مرکز کا دورہ بھی کیا، مختلف کاونٹرکا معائنہ سیلف آپریٹنگ سسٹم کا جائزہ بھی لیا اور آٹومیٹڈ سٹیمولیٹر پر ڈرائیور بھی کی۔

وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ موٹرسائیکل پر سیفٹی وائرز عوام کے تحفظ کے لیے ضروری ہیں تاہم جنہوں نے سیفٹی وائرز نہیں لگائے تو اُن کا چالان نہیں کیا جائے گا۔

سابق سینیٹر پرویز رشید، ایم پی اے ثانیہ عاشق، آئی جی ، سی سی پی او،اے آئی جی ٹریفک اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...