Home تازہ ترین افغانستان جانے والے ڈی اے پی کی کلیئرنس کے لئے انشورنس گارنٹی لازمی قرار

افغانستان جانے والے ڈی اے پی کی کلیئرنس کے لئے انشورنس گارنٹی لازمی قرار

Share
Share

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت افغانستان جانے والے ڈی اے پی کی کلیئرنس کے لیے انشورنس گارنٹی لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

انشورنس گارنٹی لازمی قرار دینے کے لیے کسٹمز رولز میں ترامیم کی جا رہی ہیں۔ یہ ترمیم کسٹمز ایکٹ 1969، سیلز ٹیکس ایکٹ 1990، فیڈرل ایکسائز ایکٹ 2005 اور انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے تحت حاصل اختیارات کے تحت کی جا رہی ہے۔

نجی ٹی وی نے دستیاب دستاویز کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کسٹمز رولز 2001 میں مزید ترمیم کا مسودہ جاری کر دیا ہے۔

ایف بی آر کی جانب سے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سمیت عوام سے کہا گیا ہے کہ اگر کسی کو اس ترمیم پر کوئی اعتراض یا تجویز ہو تو وہ تین دن کے اندر ایف بی آر کو اپنے اعتراضات و تجاویز ارسال کر سکتا ہے جس پر غور کیا جائے گا البتہ مقررہ معیاد کے بعد موصول ہونے والی آراء و تجاویز کو قبول نہیں کیا جائے گا اور گزٹ نوٹیفکیشن کے ذریعے ترمیمی کسٹمز رولز لاگو کر دیے جائیں گے۔

ایف بی آر کی طرف سے تیار کردہ ترمیمی رولز میں کہا گیا ہے کہ افغانستان کو ڈائی امونیم فاسفیٹ (ڈی اے پی) کی ترسیل کے لیے انشورنس گارنٹی لازمی قرار دی جائے۔

ایف بی آر کے مطابق مجوزہ ترمیم کے تحت گوادار پورٹ کے راستے افغانستان بھیجے جانے والے ڈی اے پی کی کلیئرنس اس وقت تک ممکن نہیں ہوگی جب تک کہ قابل وصول ڈیوٹی اور ٹیکسز کے تحفظ کے لیے بینک گارنٹی یا فنانشل گارنٹی کی صورت میں انشورنس گارنٹی فراہم نہ کی جائے۔

Share
Related Articles

سوناکشی سنہا نے بالی ووڈ میں خود کو کام نہ ملنے کی وجہ بتادی،حیرت انگیز انکشاف

ممبئی:بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار شتروگھن سنہا کی بیٹی اور اداکارہ سوناکشی...

پاکستانی فوجی قیادت سے رابطہ کرکے عمران خان کی رہائی ممکن بنائیں،امریکی کانگریس اراکین کا سیکریٹری اسٹیٹ کو خط

واشنگٹن:امریکی کانگریس کے دو اراکین جو ولسن اور آگسٹ پفلوگر نے سیکریٹری...

اپوزیشن جماعتوں کے جاری کردہ اعلامیے پر جے یو آئی نے دستخط نہیں کئے، کامران مرتضی

اسلام آباد:سینیٹر کامران مرتضی نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب...

فائیو جی کے حوالے سے کئی مشکلات درپیش، اس کے لئے زیادہ اسپیکٹرم کی ضرورت ہوتی ہے،پی ٹی اے

اسلام آباد:پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے سینیٹ کمیٹی آئی...