Home نیوز پاکستان انٹر بینک میں ڈالرقدر مزید کم ، 279 روپے 50 پیسے کا ہو گیا

انٹر بینک میں ڈالرقدر مزید کم ، 279 روپے 50 پیسے کا ہو گیا

Share
Share

کراچی :امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی جاری ہے، انٹر بینک میں آج ڈالر 280 روپے سے نیچے آ گیا۔جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 1 پیسے سستا ہونے کے بعد 279 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 280 روپے 51 پیسے پر بند ہوا تھا۔

انٹر بینک میں ڈالر بلند ترین سطح سے 27 روپے 6 پیسے کم ہو چکا ہے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 160 پوائنٹس کے اضافے سے 48 ہزار 301 پر آگیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 48 ہزار 140 پوائنٹس پر تھا۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...