Home نیوز پاکستان انٹر بینک میں ڈالر کابھاؤ برقرار ، اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار ملے جلے رجحان میں تبدیل

انٹر بینک میں ڈالر کابھاؤ برقرار ، اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار ملے جلے رجحان میں تبدیل

Share
Share

اسلام آباد:انٹر بینک میں آج کاروبار کے آغاز میں امریکی ڈالر گزشتہ کاروباری ہفتے کے بھاؤ پر برقرار ہے جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت آغاز ہوا جو بعد میں ملے جلے رجحان میں تبدیل ہو گیا۔

انٹر بینک میں ڈالر کا بھاؤ 278 روپے 54 پیسے پر برقرار ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ کاروبار ی ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر کا بھاو? 278 روپے 54 پیسے ہی تھا۔

ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت آغاز ہوا جو بعد میں ملے جلے رجحان میں تبدیل ہو گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 38 پوائنٹس کے اضافے سے 78 ہزار 84 پر آ گیا۔اب تک کاروبار کے دوران انڈیکس 78 ہزار 382 پوائنٹس کی بلندی پر ہی پہنچ سکا۔

گزشتہ کاروبار ی ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 78 ہزار 45 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...