Home نیوز پاکستان انٹر بینک،ڈالر 283 روپے 50 پیسے کا ہو گیا

انٹر بینک،ڈالر 283 روپے 50 پیسے کا ہو گیا

Share
Share

کراچی:امریکی ڈالر کی قدر میں ایک بار پھر اضافے کا سلسلہ جاری ہے، آج بھی کاروبار کے دوران انٹر بینک میں ڈالر مزید مہنگا ہوا ہے۔ جبکہ اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی مثبت رجحان رہا ۔

انٹر بینک میں ڈالر 85 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 283 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 282 روپے 65 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب طاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 135 پوائنٹس کے اضافے سے 52 ہزار 478 پر آ گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 52 ہزار 342 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

Share
Related Articles

سرداری نظام پر عدالت کا بڑا فیصلہ: اختیارات ختم!

اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت نے سرداری نظام اور شناختی دستاویزات کی...

یومِ مزدور 2026: پاکستان سمیت دنیا بھر میں محنت کشوں کو خراجِ تحسین

اسلام آباد: پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یکم مئی کو یومِ...

چین سے دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے، صدر آصف علی زرداری

ہائینان: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ چین کے...