Home sticky post 2 شرح سود اور مہنگائی کی شرح میں خاطر خواہ کمی آ چکی ہے،وزیراعظم

شرح سود اور مہنگائی کی شرح میں خاطر خواہ کمی آ چکی ہے،وزیراعظم

Share
Share

اسلام آباد:وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملکی معیشت صحیح سمت کی طرف گامزن ہے، شرح سود اور مہنگائی کی شرح میں خاطر خواہ کمی آ چکی ہے۔ سرمایہ کاری کا سفر مقامی سرمایہ کاروں سے شروع ہوتا ہے، مشاورت کا مقصد ملک کی معیشت کی ترقی میں تیزی لانا ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے کاروباری شخصیات کے وفد نے ملاقات کر کے ان کی قیادت میں حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
اس حوالے سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق کاروباری برادری و سرمایہ کاروں نے سازگار ماحول فراہم کرنے پر وزیرِ اعظم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
اعلامیے کے مطابق وفد میں مشاہد حسین، ایس ایم تنویر، میاں احسن، سلیم غوری، گوہر اعجاز، سید یاور علی، عاطف شیخ، فواد مختار، شہزاد ملک، عثمان ملک، عاطف انعام اور شہزاد اصغر شامل تھے۔
اس موقع پر وزیرِ اعظم نے کہا کہ مخلص اور دیانتدار کاروباری برادری ہمارا قیمتی اثاثہ ہے، آپ سب نے مشکل وقت میں بھی ملکی صنعتی و معاشی ترقی کے لیے اپنا سرمایہ ملک میں لگایا۔
شہباز شریف نے کہا کہ آپ کی کاوشوں کی بدولت ملک کی معیشت کا پہیہ چلا اور لوگوں کو روزگار ملا، آپ کی مشاورت اور مفید آرائسے ملکی معیشت کو بہتر کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ آپ کی مشاورت سے تمام شعبوں میں اصلاحات کا سفر جاری رکھیں گے، کاروباری سرگرمیوں اور سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول فراہم کر رہے ہیں۔
وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ سرمایہ کاری کا سفر مقامی سرمایہ کاروں سے شروع ہوتا ہے، مشاورت کا مقصد ملک کی معیشت کی ترقی میں تیزی لانا ہے، ٹریڈ افسران کو تجارت و برآمدات کے فروغ کے حوالے سے واضح اہداف فراہم کیے جا چکے ہیں۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...