Home Uncategorized ‎برطانیہ میں کار چوری کی کوشش کا دلچسپ واقعہ

‎برطانیہ میں کار چوری کی کوشش کا دلچسپ واقعہ

Share
Share

‎لندن برطانیہ میں کار چوری کی کوشش کا دلچسپ واقعہ اور ناخوش گوار حیرت نے چور کو بھاگنے پر مجبور کردیا۔

‎غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک نقاب پوش چور پارکنگ گیراج میں کھڑی کار چوری کرنے کی کوشش کر رہا تھا، چور کو اس وقت وہ دھچکا لگا جس کی اسے توقع نہیں تھی، گاڑی کی مالک خاتون اس کار کے اندر ہی موجود تھی، اس خاتون کا 12 سالہ لڑکا بھی اس کے ساتھ تھا۔

‎ایسا لگتا تھا کہ نقاب پوش چور نے گاڑی کے اندر ان کی موجودگی کو محسوس نہیں کیا تھا، خاتون کو نہ دیکھنے کی وجہ چور کے سر پر رکھا ماسک ہوسکتا یا پھر شاید چور کی دیکھنے کی صلاحیت متاثر تھی، یا رات کے آخری پہر روشنی کی کمی سے بھی چور کار میں موجود خاتون کو نہ دیکھ سکا۔

‎بہادر خاتون واردات کے دوران تیزی سے کار سے باہر نکلی اور نقاب پوش چور کا پیچھا کرنا شروع کر دیا، تاہم چور تیزی سے اس جگہ سے فرار ہوگیا۔

‎برطانیہ میں اس دلچسپ کار چوری کا واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس نے بہت سے صارفین کو مسکرانے پر مجبور کردیا ہے۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...