Home Uncategorized وینا ملک کے مفتی قوی کے بارے میں دلچسپ انکشافات

وینا ملک کے مفتی قوی کے بارے میں دلچسپ انکشافات

Share
Share

کراچی :ماضی کی مشہور ماڈل و اداکارہ وینا ملک نے ایک پوڈکاسٹ انٹرویو میں مفتی قوی کے بارے میں دلچسپ انکشافات کیے ہیں۔

حافظ احمد کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران وینا نے اپنے شوبز کیریئر، بھارت میں بگ باس شو کا تجربہ، اور دوسری شادی کے امکانات پر بھی بات کی۔

وینا ملک نے بتایا کہ بگ باس کے دوران 56 کیمرے اندر اور باہر ہر وقت سب کچھ ریکارڈ کر رہے ہوتے ہیں۔ اس شو کے بعد انہیں کئی دھمکیاں بھی ملیں۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ مفتی قوی نے شو کے بعد ان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وینا ملک اپنے بچوں کے ساتھ بگ باس دیکھ سکتی ہیں؟ وینا نے جواب دیا کہ ان کے بچے ان کے کام سے بخوبی واقف ہیں اور وہ ان کے ساتھ سب کچھ دیکھ سکتے ہیں۔

وینا نے مزاحیہ انداز میں مزید کہا کہ مفتی قوی ہمیشہ اداکاراؤں کی خفیہ نگرانی میں مصروف رہتے ہیں اور ہر کسی کے بارے میں معلومات رکھتے ہیں۔

اداکارہ نے ہنستے ہوئے کہا کہ مفتی قوی نے ایک بار انہیں کہا کہ “آپ کا حسن و جمال ہے”، جس پر وینا نے حیرت سے پوچھا کہ “آپ کو میرے حسن و جمال کا کیسے پتا چلا؟۔

Share
Related Articles

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...