Home سیاست بانی پی ٹی آئی کی 6 اور بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں عبوری ضمانت میں توسیع

بانی پی ٹی آئی کی 6 اور بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں عبوری ضمانت میں توسیع

Share
Share

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی کی 6 اور بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں عبوری ضمانت میں 16 جنوری تک توسیع کردی۔

ڈیوٹی جج احمد ارشد محمودنے بانی پی ٹی آئی کیخلاف 6 اور بشریٰ بی بی کیخلاف ایک مقدمہ پر سماعت کی، بشری بی بی وکلاء خالد یوسف چودھری،عمیر نیازی اور عثمان گل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں، عدالت نے بشری بی بی کو حاضری لگا کر جانے کی اجازت دے دی۔

دوران سماعت ڈیوٹی جج نے استفسار کیا کہ درخواست گزار کا وکیل کون ہے؟ تفتیشی افسر کدھر ہے؟

پراسیکیوشن کی جانب سے کوئی بھی عدالت میں پیش نہ ہوا جس پر عدالت نے بشری بی بی کی جعلی رسیدوں کے کیس اور بانی پی ٹی آئی کی 6مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 16 جنوری ملتوی کر دی۔

دوران سماعت بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش کرنے کے حوالے سے رپورٹ بھی جمع نہیں کروائی جاسکی۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...