Home sticky post 3 بشریٰ بی بی کی 4 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور

بشریٰ بی بی کی 4 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور

Share
Share

اسلام آباد: اسلام آباد کی مقامی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی 4 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کر لی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ڈیوٹی جج شبیر بھٹی نے پی ٹی آئی کے 26 نومبر کے احتجاج پر بشریٰ بی بی کیخلاف درج مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی، سابق خاتون اول اپنے وکلاء کے ہمراہ کمرہ عدالت میں پیش ہوئیں۔
عدالت نے بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت 13 جنوری تک منظور کرلی، عدالت نے 50، 50 ہزار روپے کے مچلکوں کی عوض ضمانت منظور کی۔
خیال رہے کہ بشریٰ بی بی کیخلاف تھانہ ترنول میں ایک اور 3 مقدمات تھانہ رمنا میں درج ہیں۔

Share
Related Articles

حکومت نے دیوالیہ ہوتی معیشت کو سنبھال لیا ہے،بانی پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے...

علی امین گنڈا پور نے اڈیالہ جیل میں پی ٹی آئی کارکنوں کے لیے کمبل بھجوا دئیے

راولپنڈی :خیبرپختونخوا کے وزیراعلی علی امین گنڈا پور نے اڈیالہ جیل میں...

سانحہ 9 مئی میں ملوث مزید 60 مجرمان کو سزائیں سنا دی گئیں

راولپنڈی: سانحہ 9 مئی میں ملوث مزید 60 مجرمان کو سزائیں سنا...