Home سیاست شیخ رشید سمیت پی ٹی آئی کے 15 کارکنان کی عبوری ضمانتیں منظور

شیخ رشید سمیت پی ٹی آئی کے 15 کارکنان کی عبوری ضمانتیں منظور

Share
Share

راولپنڈی: جی ایچ کیو حملہ کیس میں نامزد عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد، سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم اور تحریک انصاف کے 15 کارکنان کی عبوری ضمانتیں منظور ہوگئیں۔

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کی اور تحریک انصاف کے 3 امیدواروں سمیت 24 کارکنوں کی ضمانتوں پر فیصلہ محفوظ کیا جو کہ آج سنادیا۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے فیصلہ دیتے ہوئے سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی اور پی ٹی ا?ئی کارکنوں کی عبوری ضمانتیں منظور کرلیں۔

اسی طرح جی ایچ کیو حملہ کیس میں شیخ رشید کی ضمانت کنفرم ہوگئی۔ عدالت نے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم جاری کردیا۔9 مئی شیخ رشید اور راشد شفیق کی مورگاہ اور تھانہ سٹی کیسوں میں بھی ضمانتیں کنفرم ہوگئیں، شیخ رشید کی اب تک 10 مقدمات میں ضمانتیں کنفرم ہوچکیں بقیہ 2 کیسز رہ گئے۔

خیال رہے کہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید اور بھتیجے راشد شفیق کے خلاف سانحہ 9 مئی کے حوالے سے 12 مقدمات درج ہیں جن میں پولیس نے گرفتاری مانگ رکھی ہے۔

شیخ رشید کے وکیل سردار عبد الرازق نے کہا ہے کہ انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج دلیر ہیں اور آزادانہ فیصلے کر رہے ہیں ملک اعجاز آصف ایمان دار جج ہیں یقین ہے کہ وہ بے بنیاد مقدمات پر بہترین فیصلہ کریں گے، حالات سارے ان کے سامنے ہیں وارث خان میں پہلے اور سول لائنز اور آر اے بازار میں ضمانتیں منظور ہو چکیں، نو مئی مقدمات میں وہی لوگ ہیں جو موقع پر موجود تھے جو موجود نہیں تھے ان کے کوئی شواہد نہیں ملے، عدالتیں ان ہی شواہد کو سامنے رکھ کر فیصلہ کرتی ہیں۔

اسی طرح جی ایچ کیو حملہ کیس میں نامزد تحریک انصاف کے 15 کارکنان کی عبوری ضمانتیں بھی کنفرم ہوگئی ہیں باقی 11 مقدمات میں ضمانتوں کے فیصلے بھی جاری کیے جارہے ہیں۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...