Home سیاست وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا لوڈ شیڈنگ کے معاملات افہام و تفہیم سے حل کرنے پر اتفاق

وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا لوڈ شیڈنگ کے معاملات افہام و تفہیم سے حل کرنے پر اتفاق

Share
Share

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے لوڈشیڈنگ کے معاملات افہام و تفہیم سے اگلے 48 گھنٹوں میں حل کرنے پر اتفاق کرلیا۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے گرڈ اسٹیشن میں داخل ہوکر بجلی بحال کرنے اور نیشنل گرڈ کو بجلی نہ دینے کے اقدام پر وزیر داخلہ نے علی امین گنڈا پور سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔

وزیراعلی کے پی کے علی امین گنڈاپور نے محسن نقوی کو اپنے تحفظات اور عوامی شکایات کے حوالے سے آگاہ کیا۔ دونوں شخصیات نے خیبرپختونخوا میں 12 گھنٹے لوڈشیڈنگ پر اگلے دو روز میں مذاکرات اور مشاورت پر اتفاق کیا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور وزیر داخلہ نے اتفاق کیا کہ افہام و تفہیم سے باہمی غلط فہمیاں دور کی جائیں گی۔

وزیراعلی خیبرپختونخوا نے وزیرداخلہ داخلہ کو گرڈ اسٹیشنز کی حفاظت اور تحفظ کی یقین دہانی کرائی جبکہ محسن نقوی نے کہا کہ پوری کوشش ہے کہ خیبرپختونخوا میں لوڈشیڈنگ کا مسئلہ جلد حل ہو، تمام وفاقی تنصیبات کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...