Home تازہ ترین وزیرداخلہ محسن نقوی کا ایگزیکٹو پاسپورٹ آفس ڈیفنس لاہور کا اچانک دورہ ،شہریوں کابہترین انتظامات پر اظہاراطمینان

وزیرداخلہ محسن نقوی کا ایگزیکٹو پاسپورٹ آفس ڈیفنس لاہور کا اچانک دورہ ،شہریوں کابہترین انتظامات پر اظہاراطمینان

Share
Share

لاہور: نا لمبی قطاریں، نا گھنٹوں انتطار ،پاسپورٹ کا حصول آسان،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایگزیکٹو پاسپورٹ آفس ڈیفنس لاہور کا اچانک دورہ کیا ۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ بنوانے کے لئے آئے شہریوں سے ملاقات کی۔

دورہ کے دوران وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہریوں سے پاسپورٹ بنوانے کے عمل کے بارے پوچھا اور پاسپورٹ کی وقت پر ڈلیوری کے بارے استفسار کیا۔شہریوں نےپاسپورٹ بنوانے کے لئے بہترین انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

شہریوں نے وزیر داخلہ محسن نقوی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب صرف 5 منٹ میں باری آ جاتی ہے اور پاسپورٹ بنوانے کا پراسیس بھی فوری مکمل ہوتا ہے۔ پہلے کئی کئی گھنٹے انتطار کرنا پڑتا تھا اور باری پر سسٹم ڈاون ہو جاتا تھا۔ عملہ پورا گائیڈ کرتا ہے اور پاسپورٹ بنوانے کا تمام پراسیس قابل تعریف ہے۔ پاسپورٹ اب مقررہ مدت کے اندر ڈلیور بھی ہو جاتا ہے۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے بہترین انتظامات و شہریوں کے اظہار اطمینان پر انچارج آفس اور عملے کی کارکردگی کو سراہا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاسپورٹ آفس آکر دلی خوشی ہوئی بلاشبہ شہریوں کا اطمینان ہی ہماری کامیابی ہے۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...