Home sticky post 6 وزیر داخلہ کا خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

وزیر داخلہ کا خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

Share
Share

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبر پختونخوا میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی جانب سے کامیاب آپریشنز پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ان آپریشنز میں 19 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کر کے سکیورٹی فورسز نے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بہادر سکیورٹی فورسز نے بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیا ہے۔ قوم کو ان بہادر سپاہیوں پر فخر ہے جو ملک کی حفاظت کے لیے دن رات قربانیاں دے رہے ہیں۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ سکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان سے منسلک دہشتگردوں کے خلاف نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں، جنہیں پوری قوم تحسین کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں اور انشاءاللہ قوم کی حمایت سے بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگردوں کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...