Home sticky post 5 پنجاب میں مون سون بارشوں کی شدت میں کمی، دریاؤں کے بہاؤ میں واضح کمی ریکارڈ

پنجاب میں مون سون بارشوں کی شدت میں کمی، دریاؤں کے بہاؤ میں واضح کمی ریکارڈ

Share
Share

لاہور: صوبہ پنجاب میں مون سون بارشوں کی شدت میں کمی واقع ہوئی ہے جس کے باعث دریاؤں کے بہاؤ میں نمایاں کمی آ چکی ہے۔ پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق بالائی علاقوں میں بھی بارشوں کا سلسلہ تھم چکا ہے، جس سے صورتحال بتدریج بہتری کی جانب گامزن ہے۔

پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ دریائے ستلج گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 82 ہزار کیوسک، دریائے چناب مرالہ پر 50 ہزار کیوسک اور دریائے راوی جسڑ کے مقام پر 23 ہزار کیوسک تک آ چکا ہے۔ دریائے چناب میں خانکی ہیڈ ورکس کے مقام پر بہاؤ 92 ہزار کیوسک جبکہ قادرآباد کے مقام پر 94 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ہیڈ تریموں پر پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 78 ہزار کیوسک ہے اور اس میں بھی بتدریج کمی آ رہی ہے۔ تاہم پنجند کے مقام پر پانی کا بہاؤ 6 لاکھ 60 ہزار کیوسک تک پہنچ چکا ہے اور اس میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ دریائے ستلج سلیمانکی پر پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 24 ہزار کیوسک، جبکہ دریائے راوی شاہدرہ پر 31 ہزار کیوسک اور بلوکی ہیڈ ورکس پر 63 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ہیڈ سدھنائی پر پانی کا بہاؤ 78 ہزار کیوسک ہے اور یہاں بھی سطح میں کمی آ رہی ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے تحت متعلقہ تمام محکمے الرٹ ہیں اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...