Home sticky post 4 جنوبی افریقہ کی ویمنز کرکٹ ٹیم کل لاہورپہنچےگی

جنوبی افریقہ کی ویمنز کرکٹ ٹیم کل لاہورپہنچےگی

Share
Share

جنوبی افریقہ کی خواتین کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان پر کل لاہور پہنچ رہی ہے۔جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز اور ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کےلئے قومی خواتین ٹیم کے تربیتی کیمپ کا آج آخری روز ہے۔

کیمپ میں کرکٹرز ، ہیڈ کوچ محمد وسیم کی زیر نگرانی بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ میں اپنی صلاحیتیں نکھارنے پر بھرپور توجہ دے رہی ہیں۔پاکستان اور جنوبی افریقہ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین میچز کی ون ڈے سیریز 16ستمبر سے لاہور میں کھیلی جائے گی۔ ویمنز ورلڈ کپ 30ستمبر سے بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائےگا۔ قومی خواتین ٹیم اپنے تمام میچز کولمبو میں کھیلے گی۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...