Home تازہ ترین انٹرا پارٹی انتخابات،چوہدری شجاعت حسین ق لیگ کے بلامقابلہ صدر منتخب

انٹرا پارٹی انتخابات،چوہدری شجاعت حسین ق لیگ کے بلامقابلہ صدر منتخب

Share
Share

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ (ق) کے انٹرا پارٹی انتخابات میں سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین بلامقابلہ صدر منتخب ہوگئے۔

اسلام آباد سے جاری اعلامیے کے مطابق ق لیگ نے طارق حسن کو پارٹی کا بلامقابلہ سیکریٹری جنرل اور چوہدری سالک حسین کو سینئر نائب صدر منتخب کیا ہے۔

ق لیگ کے انٹراپارٹی الیکشن میں چوہدری شافع حسین کو بلامقابلہ پنجاب کا جنرل سیکریٹری منتخب کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق ڈاکٹر محمد امجد ق لیگ کے چیف آرگنائزر جبکہ غلام مصطفیٰ ملک پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات مقرر کیے گئے ہیں۔

Share
Related Articles

وزیر داخلہ محسن نقوی خلیجی دورہ مختصر کرکے وطن واپس پہنچ گئے

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی خلیجی ممالک کا دورہ مختصر کرکے...

پاکستان نے سیکیورٹی کونسل کو بھارتی جارحیت سے آگاہ کر دیا

نیویارک:اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن نے یو این سیکورٹی کونسل...

صدر ٹرمپ نے بھارت کے پاکستان پر حملوں کو شرمناک قرار دے دیا

واشنگٹن:امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی جانب سے پاکستان پر...