Home Uncategorized فیس بک میسینجر میں میسیج کو ایڈٹ کرنے کا فیچر متعارف

فیس بک میسینجر میں میسیج کو ایڈٹ کرنے کا فیچر متعارف

Share
Share

نیویارک:دنیا کی سب سے بڑی سوشل ویب سائٹ ’فیس بک‘ نے اپنے میسینجر کو واٹس ایپ کی طرح اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ کرنے سمیت اس میں ایڈٹ کا فیچر بھی پیش کر دیا۔

اینڈ ٹو اینڈ اینکرپشن فیچر اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ بھیجی گئی چیزوں کو آپ اور وہ شخص پڑھ یا سن سکتا ہے جس سے آپ بات چیت کر رہے ہوں، ایسی چیٹس یا چیزوں اور مواد تک کسی تیسری پارٹی یعنی خود اس کمپنی کو بھی رسائی نہیں ہوتی، جس پر آپ رابطہ کر رہے ہوتے ہیں۔

ماضی میں بھی فیس بک میسینجر پر اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کو پیش کیا گیا تھا لیکن اس وقت اسے آپشنل رکھا گیا تھا لیکن اب اسے ڈفالٹ بنا دیا گیا ہے، یعنی اب از خود میسینجر کی ہر چیٹ محفوظ ہوگی اور اس تک فیس بک کو بھی رسائی نہیں ہوگی۔

اس کے ساتھ ساتھ فیس بک نے میسینجر میں ایڈٹ کا فیچر بھی پیش کر دیا، جس کے تحت صارفین بھیجے گئے پیغام کو ایڈٹ کر سکیں گے، فیس بک کی جانب سے بلاگ پوسٹ میں تصدیق کی گئی کہ میسینجر پر اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ فیچر سمیت ایڈٹ کا فیچر پیش کر دیا گیا۔

اگرچہ فوری طور پر تمام فیس بک صارفین کو دونوں فیچرز تک رسائی نہیں مل سکی، تاہم کمپنی نے اسے گزشتہ ہفتے 6 دسمبر کو ہی پیش کر دیا تھا اور دنیا بھر کے تمام صارفین کو ترتیب وار مذکورہ فیچرز تک رسائی حاصل ہوجائے گی۔

ایڈٹ فیچر کے تحت تمام صارفین بھیجے گئے میسیج کو 15 منٹ کے اندر اندر ایڈٹ کر سکیں گے، تاہم 16 منٹ گزر جانے کے بعد بھیجے گئے پیغام کو ایڈٹ نہیں کیا جا سکے گا، ایڈٹ کیلئے صارفین کو بھیجے گئے میسیج پر کلک کر کے اسے سلیکٹ کرنا ہوگا جس کے بعد وہاں آپشنل بار کھلے گی جہاں ایڈٹ کا آپشن بھی ہوگا۔

اس وقت تک میسینجر میں ڈیلیٹ سمیت میسیج کو کاپی کرنے جیسے آپشنز آتے ہیں، تاہم جلد ہی اس میں ایڈٹ کا آپشن بھی نظر آنے لگے گا اور پاکستان کے باہر چند ممالک کے صارفین کو میسینجر ایڈٹ کے فیچر تک رسائی دے دی گئی ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...