Home نیوز پاکستان ‎ریٹیلرز اور ہول سیلرز تاجروں کے لئے لازمی رجسٹریشن سکیم متعارف

‎ریٹیلرز اور ہول سیلرز تاجروں کے لئے لازمی رجسٹریشن سکیم متعارف

Share
Share

‎اسلام آباد:وفاقی حکومت نے ٹیکس نیٹ اور ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح بڑھانے کیلئے پاکستان کے 6 بڑے شہروں میں کاروبار کرنے والے ریٹیلرز اور ہول سیلرز کے لئے لازمی رجسٹریشن سکیم متعارف کروادی ہے ایف بی آر نے اسکیم کے یکم اپریل سے نفاذ کیلئے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔

‎نوٹیفکیشن کے مطابق یکم اپریل سے تیس اپریل تک تمام تاجروں کو ایف بی آر کی متعارف کروائی گئی تاجر دوست ایپ کے ساتھ رجسٹرڈ ہونا ہوگا اور یکم جولائی سے اس سلیم کے پارٹ تھری کا اطلاق ہوگا جس کے تحت تاجروں سے ایڈوانس ٹیکس کی وصولی شروع کی جائے گی ۔

‎ ایف بی آر نے سکیم متعارف کرواکر آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کردی ہے ایف بی آرکے نوٹیفکیشن کے مطابق سکیم کا دائرہ کار ریٹیلرز، ہول سیلرز، ڈیلرز، مینوفیکچررز کم ریٹیلرز، امپورٹر کم ریٹیلرز تک بڑھا دیا گیاہے سکیم کا نفاذ کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، کوئٹہ اور پشاور میں کیا گیا ہے۔

‎ نوٹیفکیشن میں تاجروں پر ٹیکس کے اطلاق اور وصولی کا طریقہ کار بھی وضع کیا گیا ہے اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ جو دکاندار تیس اپریل تک تاجر دوست ایپ پر رجسٹرڈ نہیں ہونگے انکے خلاف سیکشن 182کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی اسکیم کے تحت ہر تاجر ہر مہینے کی 15 تاریخ تک ماہانہ ایڈوانس انکم ٹیکس ادا کرنے کا پابند ہوگا۔

‎ اگر تاجر کی آمدن انکم ٹیکس کی سطح سے کم ہوگی تو اس کو سالانہ 1,200 روپے بطور انکم ٹیکس ادا کرنے ہوں گے، وقت سے پہلے مکمل انکم ٹیکس اداکرنے والے تاجروں کو انکم ٹیکس میں 25 فیصد رعایت دی جائے گی، تمام سرگرمیاں ایک علیحدہ کمپیوٹرائزڈ سسٹم کے تحت سرانجام دی جائیں گی، ٹیکس کا تعین تجارتی جگہ کے سالانہ کرایہ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

Share
Related Articles

پاک بحریہ کے افسران اور جوانوں کیلئے عسکری اعزازات کی تقریب، نیول چیف نے اعزازات تفویض کیے

Pakistan Navy کے افسران اور جوانوں کو عسکری اعزازات تفویض کرنے کی...

ڈی جی آئی ایس پی آر کی جامعات کے وائس چانسلرز اور اساتذہ سے خصوصی نشست

راولپنڈی میں نیشنل سکیورٹی اینڈ اسٹریٹجک لیڈرشپ ورکشاپ 2026 کے تحت Lieutenant...

پاکستان سلہٹ ٹیسٹ میں بھی ناکام، بنگلہ دیش نے سیریز 0-2 سے جیت لی

سلہٹ ٹیسٹ میں بھی شکست کے بعد Pakistan national cricket team کو...

اداکارہ مومنہ اقبال کو مبینہ دھمکیاں اور آن لائن ہراسانی، مریم نواز سے مدد کی اپیل

مومنہ اقبال کا سنگین الزامات کا انکشاف کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی...