Home سیاست نواز شریف اور اہل خانہ کیخلاف شریف ٹرسٹ کیس میں تحقیقات بند

نواز شریف اور اہل خانہ کیخلاف شریف ٹرسٹ کیس میں تحقیقات بند

Share
Share

اسلام آباد: قومی احتساب بیورونیب ایگزیکٹو بورڈ نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے خاندان کیخلاف شریف ٹرسٹ کیس میں تحقیقات بند کرنے کی منظوری دے دی۔

نیب نے یکم جنوری کو ہونے والے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں شریف ٹرسٹ کیس کی انوسٹی گیشن سمیت 5انکوائرایاں بند کرنے کی منظوری دی نیب ای بی ایم میں پنجاب سیف سٹی اتھارٹی ،سوشل ایکشن پروگرام ،پارک انکلیوویگر کے خلاف بھی انکوائریاں بند کرنے کی منظوری دی گئی۔

یکم جنوری 2024ء کو ہونے والی ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کے فیصلے کے بعد نواز شریف اور ان کی فیملی کے ارکان کیخلاف شریف ٹرسٹ کیس میں انوسٹی گیشن بندکی گئی،شریف ٹرسٹ کیس کی انویسٹی گیشن 31 مارچ 2000ء کے بعد سے جاری تھی۔

شریف ٹرسٹ کیس میں شریف فیملی پر الزام تھا کہ کروڑوں روپے ٹرسٹ کے نام خفیہ طور پر وصول کئے یہ بھی الزام تھا کہ ٹرسٹ کے اکاوٴنٹس میں خرد برد کی گئی اورآڈٹ بھی نہیں کرایاگیا، الزام تھا کہ شریف خاندان نے ٹرسٹ کے نام پر بے نامی جائیداد بنائی،نیب نے ترمیم شدہ ایکٹ 2022ء کی سیکشن 31 بی کے تحت شریف ٹرسٹ کیس کی انوسٹی گیشن بند کی ہے۔

نیب نے آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان کیخلاف بھی سیف سٹی کرپشن کیس کی انکوائری بند کرنے کے کی منظوری سمیت سی ڈی اے افسران کیخلاف پارک انکلیو ہاوٴسنگ سوسائٹی سے متعلق انکوائری بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

Share
Related Articles

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...

بلاول بھٹو نے حکومت سے بجٹ مذاکرات کیلئے چار رکنی کمیٹی بنا دی

پیپلز پارٹی کی اہم سیاسی پیش رفت اسلام آباد: Bilawal Bhutto Zardari...