تہران: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایک اہم بیان میں کہا ہے کہ ایران جوہری ہتھیاروں کے معاملے پر امریکہ سے متفق ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران بھی جوہری ہتھیاروں کو “ناقابل قبول” سمجھتا ہے۔
امریکہ کے ساتھ جوہری ہتھیاروں کے معاملے پر مذاکرات کرنے والی ایرانی ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک جوہری ہتھیاروں کو نہ رکھنے کے حوالے سے ایک ہی موقف رکھتے ہیں۔
ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بین الاقوامی سطح پر ایران کے جوہری پروگرام پر بات چیت جاری ہے۔