Home Uncategorized ایران نے اسرائیلی جاسوس کو پھانسی دے دی

ایران نے اسرائیلی جاسوس کو پھانسی دے دی

Share
Share

تہران: ایران نے اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کے ایجنٹ کو پھانسی دے دی۔

ایران کی عدلیہ سے متعلق ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی خفیہ ایجنسی کے لیے کام کرنے والے جاسوس کو جنوب مشرقی صوبے سیستان بلوچستان کی زاہدان جیل میں ہفتے کی صبح پھانسی دی گئی۔

ایران کی عدالت نے اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے اور اسرائیل کو اینٹلیجنس معلومات فراہم کرنے کے الزام میں مذکورہ شخص کو پھانسی کی سزا سنائی تھی۔ ایرانی حکام نے اسرائیلی ایجنٹ کی شناخت اور دیگر معلومات جاری نہیں کیں۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...