Home Uncategorized ایران اسرائیل تناؤ ،سلامتی کونسل کا اجلاس کل طلب

ایران اسرائیل تناؤ ،سلامتی کونسل کا اجلاس کل طلب

Share
Share

اسلام آباد:ایران پر اسرائیلی حملے کے بعد کشیدگی بڑھنے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس کل طلب کر لیا گیا۔

ایران نے اسرائیل کی جانب سے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی شکایت کرتے ہوئے ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے اسرائیل کو جواب دینے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے یکم اکتوبر کے حملوں کے مقابلے میں اسرائیل نے ناکام حملے کیے۔

دوسری جانب ایران کے نائب صدر محمد رضا عارف نے اسرائیل کو انتقامی کارروائی سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران پر جارحیت کا متناسب جواب دیا جائے گا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق نائب صدر محمد رضا عارف نے تہران میں حماس اور حزب اللّٰہ کے نمائندوں سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔

خیال رہے کہ ایران نے اسرائیلی حملوں میں 4 فوجی شہید ہونے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ تہران، خوزیستان اور ایلام میں ریڈار نشانہ بنائے گئے تھے تاہم فضائیہ کے بروقت اقدام سے بہت کم نقصان پہنچا۔

Share
Related Articles

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...