Home Uncategorized ایران نے اسرائیل سے منسلک تجارتی بحری جہاز قبضے میں لے لیا

ایران نے اسرائیل سے منسلک تجارتی بحری جہاز قبضے میں لے لیا

Share
Share

تہران: ایران کے پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز پر اسرائیل سے تعلق رکھنے والے تجارتی بحری جہاز کو قبضے میں لے لیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شام میں ایران کے قونصل خانے پر اسرائیلی حملے کے بعد ایرانی مسلح افواج نے آبنائے ہرمز کے قریب اسرائیل سے تعلق رکھنے والے ایک تجارتی بحری جہاز کو قبضے میں لے لیا ہے۔

پرتگالی پرچم والا ایم ایس سی ایریز نامی تجارتی بحری جہاز متحدہ عرب امارات کی بندرگاہ سے بھارت کی طرف روانہ ہوا تھا۔

جہاز میں عملے کے 25 افراد موجود ہیں جن میں سے 17 بھارتی شہری بتائے جارہے ہیں۔

اس جہاز کا تعلق لندن میں قائم زوڈیاک میری ٹائم سے ہے جو اسرائیلی ارب پتی ایال اوفر اور اس کے خاندان کے زیر انتظام زوڈیاک گروپ کا ایک حصہ ہے۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی فوٹیج میں ایرانی فوجیوں کو ہیلی کاپٹر سے جہاز پر اترتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی ارنا نے بحری جہاز کو تحویل میں لینے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ آبنائے ہرمز کے قریب ایک “ہیلی بورن آپریشن” کے ذریعے جہاز قبضے میں لیا گیا اور اب اس کا رخ ایران کے پانیوں کی طرف ہے۔

ادھر ایران کی جانب سے جہاز کو قبضے میں لینے کے اعلان کے بعد اسرائیلی فوج نے خبردار کیا ہے کہ ایران کو اس کے “نتائج” بھگتنا ہوں گے۔

خیال رہے کہ آبنائے ہرمز خلیج کو بحر ہند سے جوڑتا ہے اور یو ایس انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق یہاں سے ہر سال عالمی سطح پر تیل کی کھپت کا پانچواں حصہ گزرتا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...