Home سیاست پاک ایران کشیدگی، تہران سے پاکستانی سفیر واپس اسلام آباد پہنچ گئے

پاک ایران کشیدگی، تہران سے پاکستانی سفیر واپس اسلام آباد پہنچ گئے

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان نے ایران کی جانب سے پاکستانی سرزمین پر کیے گئے حملے کے ردعمل میں ہونے والے فیصلوں پر عمل درآمد شروع کردیا اور تہران میں تعینات سفیر مدثر ٹیپو واپس اسلام آباد پہنچ گئے۔

حکومت پاکستان نے گزشتہ روز بلوچستان میں ایران کے حملے کے بعد پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو کو واپس بلانے اور ایرانی سفیر کو تہران سے اسلام آباد آنے سے روک دیا تھا۔

ایرانی جارحیت کے جواب میں حکومت پاکستان نے ایران سے تمام سرکاری مشترکہ اقدامات فوری معطل کرنے کا بھی فیصلہ کیا تھا۔

بلوچستان کے سرحدی علاقے میں کارروائی کی تھی، جس کے نتیجے میں دو بچے جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ ایران نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...