Home Uncategorized ایران کو اس کے تصور سے زیادہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے، اسرائیل

ایران کو اس کے تصور سے زیادہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے، اسرائیل

Share
Share

نیویارک: اقوام متحدہ میں اسرائیلی مندوب نے دھمکی دی کہ میزائل حملوں کی ایران کو بھاری قیمت چکانی ہوگی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب میں اسرائیلی مندوب نے عالمی قوتوں سے ایران پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا۔

اسرائیلی مندوب نے مزید کہا کہ ایران مہذب اقوام عالم ہی نہیں بلکہ خود ایرانی عوام کا بھی دشمن ہے۔ سب کو مل کر ایران کی پراکسز کو روکنا ہوگا۔

اقوام متحدہ میں اسرائیلی مندوب نے ایران کے تل ابیب پر میزائل حملوں پر کہا کہ ایران کو اس کے تصور سے زیادہ سنگین نتائج بھگتنا ہوگا۔

اسرائیلی مندوب نے ایران کے جوہری پروگرام کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور عالمی برادری سے ایران پر جوہری پلانٹ بند کرنے کے لیے دباؤ ڈالنے پر زور دیا۔

خیال رہے کہ ایران نے دو روز قبل اسرائیل پر 200 سے زائد بیلسٹک میزائل داغے تھے جو ملٹری بیس پر گرے تھے۔

Share
Related Articles

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...