تہران :ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ امریکا کو معلوم ہونا چاہیے کہ ایران سرنڈر نہیں کرے گا۔امریکا کا کوئی بھی حملہ سنگین اور ناقابل تلافی نتائج کا باعث بنے گا۔
ٹی وی پر خطاب کرتے ہوئے ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ ایران دھمکیوں کی زبان کا اچھا جواب نہیں دیتا، مسلط کردہ جنگ یا امن کو قبول نہیں کریں گے۔امریکا کا کوئی بھی حملہ سنگین اور ناقابل تلافی نتائج کا باعث بنے گا۔
آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ عوام شہداء کے خون اور اپنی سرزمین پر حملے کو فراموش نہیں کریں گے، اسرائیل نے بڑی غلطی کی ہے، اسے اس کی سزا ضرور ملے گی۔