Home نیوز پاکستان وزیراعظم سے ایرانی وزیرخارجہ کی ملاقات، مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر گفتگو 

وزیراعظم سے ایرانی وزیرخارجہ کی ملاقات، مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر گفتگو 

Share
Share

 

اسلام آ باد:وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف سے ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ وزیراعظم اور ایرانی وزیرِ خارجہ نے مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

 

ایران کے وزیر خارجہ گزشتہ شب دو روزہ پر اسلام آباد پہنچے تھے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اور صدر مسعود پیزشکیان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ایران کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کو دہرایا۔

 

انہوں نے مشترکہ مفاد کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔ ملاقات میں مشرق وسطیٰ کی تشویشناک صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ وزیراعظم نے فلسطینی عوام کی خودارادیت اور آزاد ریاست کی جدوجہد کی حمایت کرتے ہوئے اسرائیل کی جاری نسل کشی کی شدید مذمت کی۔

 

انہوں نے غزہ میں فوری جنگ بندی، انسانی امداد کی بلا رکاوٹ فراہمی اور فلسطینی عوام کو ان کے حق خودارادیت کی فراہمی پر زور دیا۔ وزیراعظم نے ایران پر اسرائیلی حملے کی بھی شدید مذمت کی اور ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت کا اعادہ کیا۔

 

ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستان کے اصولی مؤقف پر شکریہ ادا کرتے ہوئے ایران کے مؤقف سے آگاہ کیا۔ اس ملاقات کے بعد، نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے اسرائیلی حملے کو ایران کی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔

 

انہوں نے مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کی فوجی جارحیت اور فلسطینیوں کی نسل کشی کی مذمت کی اور فلسطینی ریاست کے قیام کے مؤقف کو دہرایا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستان کی حمایت پر شکریہ ادا کیا اور اسرائیلی جارحیت کی تفصیلات بیان کیں۔

 

قبل ازیں، دفتر خارجہ میں دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان خطے کی صورتحال اور علاقائی ایشوز پر تفصیلی مذاکرات بھی ہوئے۔

Share
Related Articles

حکومت کی جانب سے آئندہ بجٹ میں کاربن لیوی عائد کرنے کی تجویز پر غور

اسلام آباد:وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال26-2025 کے لیے بجٹ...

عالمی مارکیٹ میں سونے کےنرخ گرنے کے بعد ملکی سطح پر بھی قیمتوں میں کمی

کراچی:عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ کم ہونے کے ساتھ ساتھ ملکی...

عافیہ صدیقی کے بدلے امریکا کو شکیل آفریدی کی حوالگی، حکومت کا جواب بھی سامنے آگیا

اسلام آباد:امریکا میں اسیر ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی...

حکومت نے بجلی 10 روپے فی یونٹ تک سستی کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا

اسلام آباد:حکومت نے بجلی 10 روپے فی یونٹ تک سستی کرنے کا...