Home سیاست ‎آرمی چیف سے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی ملاقات کی،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

‎آرمی چیف سے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی ملاقات کی،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

Share
Share
  1. راولپنڈی :پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے ملاقات کی جس میں میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے درمیان ملاقات ہوئی بات چیت میں بنیادی طور پر باہمی دلچسپی کے امور بالخصوص علاقائی امن، استحکام اور سرحدی سلامتی پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ اس موقع پر علاقائی استحکام اور اقتصادی خوشحالی کے لیے مشترکہ کوششوں اور دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔آرمی چیف نے پاک ایران سرحد کو ’امن اور دوستی کا بارڈر‘ قرار دیا۔آرمی چیف نے سرحد کے ساتھ بہتر کوآرڈینیشن کی ضرورت پر زور دیا تاکہ دہشت گردوں کو دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو خطرے میں ڈالنے سے روکا جا سکے۔

صدر ابراہیم رئیسی نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں مسلح افواج کے درمیان تعاون کو فروغ دے کر پاکستان اور ایران دونوں اقوام اور خطے کے لیے امن و استحکام حاصل کر سکتے ہیں۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...