Home highlight ایرانی صدر مسعود پزشکیان دو روزہ دورۂ پاکستان مکمل کر کے وطن واپس روانہ

ایرانی صدر مسعود پزشکیان دو روزہ دورۂ پاکستان مکمل کر کے وطن واپس روانہ

Share
Share

اسلام آباد: ایران کے صدر مسعود پزشکیان پاکستان کا دو روزہ سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس روانہ ہو گئے۔ نور خان ایئر بیس پر وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ اور وفاقی وزیر ریاض حسین پیر زادہ نے معزز مہمان کو الوداع کیا۔

وزیر اطلاعات نے ایرانی صدر کو ان کے دورے کی یادگار تصاویر پر مشتمل البم بھی پیش کی۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ان کا پرتپاک خیر مقدم اور مہمان نوازی پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

صدر مسعود پزشکیان نے اپنے قیام کے دوران صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں، جن میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی امور اور عالمی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس دورے کے دوران مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے متعدد معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔ اس کے علاوہ پاک ایران بزنس فورم بھی منعقد ہوا، جس میں دوطرفہ تجارت کو بڑھانے اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے لیے تجاویز زیر غور آئیں۔

حالیہ عالمی اور علاقائی صورتحال کے تناظر میں ایرانی صدر کا دورہ پاکستان نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے، جو دونوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔

Share
Related Articles

ضرورت پڑنے پر ایران کے خلاف کارروائی دوبارہ شروع کی جا سکتی ہے، امریکی وزیرِ دفاع

سنگاپور: امریکی دفاعی پالیسی پر اہم بیان امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ...

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

رامیپرل دوا کی کھیپ میں خوراک کی خرابی کا انکشاف، برطانیہ میں ہیلتھ الرٹ جاری

لندن: بلڈ پریشر اور گردوں کے مریضوں کے لیے اہم انتباہ برطانیہ...

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا مزید مہنگا، چاندی سستی ہوگئی

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا...